امریکا کاکہناہے کہ داعش کے خلاف فوجی آپریشن پر روزآنہ کم سے کم 76 لاکھ ڈالر خرچ ہورہے ہیں ۔ پنٹاگون کے اعدادو شما رکے مطابق عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکی فضائی آپریشن پر اخراجات کا تخمینہ 76 لاکھ سے ایک کروڑ ڈالرز یومیہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 8 اگست سے 2 اکتوبر تک فضائی آپریشن پر 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں ۔ محکمہ دفاع کے حکام نے پہلی بار اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں دیگر لڑاکا طیاروں کے ساتھ اے سی 130 گن شپ بھی استعمال کیے جارہے ہیں ۔